Wednesday, April 24, 2024

نامور پاکستانی فنکار کل پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب میں فن کا مظاہرہ کریں گے

نامور پاکستانی فنکار کل پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب میں فن کا مظاہرہ کریں گے
February 6, 2020
 دبئی (92 نیوز) دبئی میں نامور پاکستانی فنکاروں نے ڈیرے ڈال لیئے۔ کل پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب میں فن کا مظاہرہ کریں گے۔ دبئی میں جمعہ کو  پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کا میلہ سجایا جائے گا جس کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ ایوارڈ شو میں پاکستانی ستارے اپنے جلوے بکھیرنے کیساتھ ساتھ فن کا مظاہرہ بھی کریں گے۔ شو کے آرگنائزر فیصل خان نے فنکاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا پاکستانی ڈراموں کی دنیا بھر میں دھوم مچی ہے ،ایسے ایوارڈ شوز سے فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر،عدنان صدیقی ،جاوید شیخ، حریم فاروق، عائشہ عمر،حرا مانی، اداکارہ میرا اور سارہ لورین کا کہنا تھا وہ ایوارڈ شو کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ  کے دوران لائف ٹائم اچیومنٹ سمیت 25 مختلف کیٹیگریز میں  فنکاروں اور دیگر شوبز شخصیات کو ایوارڈز دئیے جائیں گے۔