Friday, April 26, 2024

نامور قوال اور نعت خواں امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے

نامور قوال اور نعت خواں امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے
June 22, 2020

 کراچی (92 نیوز) نامور قوال اور نعت خواں امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے۔

 قوال گھرانے میں آنکھیں کھولنے والے امجد صابری نے 1988 میں فنی سفر کا آغاز کیا ۔ اپنے والد کی مشہور زمانہ قوالی " تاجدار حرم" کو خوبصورت انداز میں پیش کرکے لاکھوں دل جیتے۔

امجد صابری بارہ برس کی عمر سے ہی اپنے والد اور چچا کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرتے تھے ۔اپنی دل سوز آواز کی بدولت امجد صابری بہت جلد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔ امجد صابری آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

امجد صابری کو 22 جون 2016 کو کراچی میں لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب قتل کیا گیا تھا۔