Sunday, September 8, 2024

نامور شاعر اور ادیب احمد ندیم قاسمی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 10برس ہوگئے

نامور شاعر اور ادیب احمد ندیم قاسمی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 10برس ہوگئے
July 10, 2016
لاہور(92نیوز)شہرہ آفاق کلام کے خالق، نامور شاعر اور ادیب احمد ندیم قاسمی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے دس برس ہوگئے شاعری، نثر اور افسانے پر مشتمل ان کا تخلیقی سرمایہ میدان ادب میں قدم رکھنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق ہمہ جہت شخصیت کے حامل احمدندیم قاسمی بیس نومبر انیس سو سولہ کو وادی سون سکیسر کے گاؤں انگہ میں ایک دین دار گھرانے میں پیدا ہوئےابتدائی تعلیم و تربیت مدرسے میں حاصل کی۔ احمد ندیم قاسمی دوسری جنگ عظیم کے زمانے میں شعر و ادب کے میدان میں اترے اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک منفرد مقام حاصل کرلیا۔ عظیم شاعر کا تخلیقی سفر سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط رہا ان کی اثر انگیز تحریریں آج بھی بنجر ذہنوں کی آبیاری کرتی ہیں۔ احمد ندیم قاسمی کا تخلیقی سرمایہ پچاس سے زائد کتابوں پر مشتمل ہےان کے افسانوں پر نہ صرف مقبول فلمیں بنیں بلکہ دنیا کی کئی زبانوں میں ان کے تراجم بھی ہوئے۔