Thursday, April 25, 2024

نامناسب رویہ،حسن علی ، اصغر افغان اور راشد خان کوجرمانہ

نامناسب رویہ،حسن علی ، اصغر افغان اور راشد خان کوجرمانہ
September 22, 2018
دبئی ( 92 نیوز)ایشیا کپ کے پاک افغان میچ میں تین کرکٹرز کو نامناسب رویے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ حسن علی ،اصغر افغان اور راشدخان پر میچ فیس کا 15 ،15 فیصد جرمانہ  عائد کیا گیا ۔تینوں کرکٹرز کو ایک ایک ڈی میرٹ  پوائنٹ بھی دیا گیا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے  کھلاڑیوں کو جرمانہ کیا ،پاکستان کی جانب سے حسن علی جبکہ افغانستان کی طرف سے راشد خان اور اصغر افغان پر میچ فیس کا15،15فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ تینوں کھلاڑیوں کو ایک ،ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے،حسن علی اور راشد خان کو پہلی مرتبہ جبکہ افغانستان کے کپتان اصغر افغان کو دوسری مرتبہ ڈی میرٹ پوائنٹس کا سامنا کرنا پڑا۔