Thursday, September 19, 2024

نامعلوم سرمایہ کار بٹ کوائن سے ارب پتی بن گیا

نامعلوم سرمایہ کار بٹ کوائن سے ارب پتی بن گیا
February 20, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) نامعلوم سرمایہ کار ڈیجٹل کرنسی بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کا خطرہ مول لے کر چند دنوں میں لاکھ سے ارب پتی بن گیا ۔

چنددن پہلے بٹ کوائن کی قیمت گرنے لگی  اور 9 ہزار ڈالر سے 8 ہزار چھ سو ڈالرہوگئی  ۔ سرمایہ کاروں نے گھبراہٹ میں بٹ  کوائن فروخت کرناشروع کردیئے ۔

ایسے میں ایک سرمایہ کارنے 9فروری سے 12 ہ فروری کے درمیان 400 ملین ڈالرکے41ہزار بٹ کوائن خرید لئے   ، جسے زیادہ تر لوگ خودکشی قرار دے رہے تھے  ۔

کچھ ہی دنوں بعد بٹ کوائن نے دوبارہ اڑان بھری،اور ایک بٹ کوائن  کی قیمت 11 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ، جس کی وجہ سے وہ سرمایہ کارلکھ پتی سے ارب پتی بن گیا ۔

 بٹ کوائن کے حوالے سےناقدین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن ایک مالیاتی ببل ہے ، تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت میں اضافے کی وجہ مالیاتی آلات کے مرکزی دھارے میں شامل ہوناہے۔