نامعلوم افراد ہمارے کارکنوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں : پی ٹی آئی
کراچی(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کراچی میں نامعلوم افراد ہمارے کارکنوں کو اغوا کر کے تشدد کانشانہ بنا رہے ہیں۔ خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکن اسد اور یاسین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد تحریک انصاف چھوڑنے کیلیے دباؤ بھی ڈالتے رہے ہیں۔ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے رینجرز کو جلد اختیارات دے ۔