Monday, September 16, 2024

نامعلوم افراد کے بعد نامعلوم نمبرز سے دھمکیاں دی جارہی ہیں : فاروق ستار

نامعلوم افراد کے بعد نامعلوم نمبرز سے دھمکیاں دی جارہی ہیں : فاروق ستار
March 29, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہےکہ سانحہ لاہورکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہوگی،سیاسی جماعتوں کی جانب سےتربیت نہ کئےجانےکی وجہ سےعوام سانحات کو گریٹرگیم کا حصہ سمجھتےہیں،نامعلوم افراد کے بعد نامعلوم نمبرزسے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سی پی این ای کی تقریب میں ڈاکٹرفاروق ستار نے پہلےتو شاعری کا جادوجگایا پھر میڈیا کےکردار پر گلے شکوے کرتے ہوئےموجودہ ملکی صورتحال پرسیاسی جماعتوں سےبھی سوال کرڈالا کہ کیا ہم جمہوریت کےحق دار ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کےبعد اب نامعلوم ٹیلی فون کالزآگئیں ہیں اورنامعلوم نمبرز سےدھمکیاں دی گئی ہیں۔ فاروق ستار نےاسلام میں دھرنا دینے والوں پرتنقید کرتے ہوئےکہا کہ بھارتی ایجنٹ کا پکڑاجانا جتنا اہم ہے،اتنی ہی اہمیت کاحامل مردم شماری کا نہ ہونا بھی ہے۔