Sunday, September 8, 2024

نامعلوم افراد کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ، مقدمہ درج

نامعلوم افراد کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ، مقدمہ درج
August 6, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں نامعلوم ملزموں نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق پاکستان اور مایہ ناز فاسٹ بائولر وسیم کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ معمولی سا واقعہ تھا مگر اس طرح کسی بھی عام شہری پر بندوق تان لینا درست نہیں۔ واقعے کا مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ مایہ ناز فاسٹ بائولر وسیم اکرم کارساز سے نیشنل اسٹیڈیم کی جانب آرہے تھے کہ اسی دوران ان کی کار کے قریب سے گزرنے والی دوسری کار رگڑ کھا گئی۔ وسیم اکرم نے ڈرائیور کو کار روکنے کا اشارہ کیا اور خود بھی گاڑی روک لی مگر شاید یہ بات اس شخص کو اتنی ناگوار گزری کہ اس نے قومی ہیرو پر بندوق تان لی۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر جھگڑے ہر ملک میں ہوتے ہیں مگر اس طرح بندوق نہیں تان لی جاتی۔ سابق کپتان نے اپیل کی کہ گاڑی چلاتے ہوئے جلد بازی نہ کریں۔ اپنی زندگی کا بھی خیال رکھیں اور اگلے کی زندگی کا بھی۔ دوسری طرف وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کے خلاف بہادر آباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔