Thursday, September 19, 2024

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2سعودی پولیس اہلکارہلاک

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2سعودی پولیس اہلکارہلاک
April 8, 2015
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پٹرولنگ کرتے ہوئے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سعودی پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر پٹرولنگ کر رہے تھے کہ  ایک نامعلوم گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے،سیکورٹی حکام نے علاقے کا گھیراؤکر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ریاض میں دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔