Tuesday, April 16, 2024

پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی آج متحدہ رہنماوں سے ملاقات کریں گے

پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی آج متحدہ رہنماوں سے ملاقات کریں گے
August 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی آج متحدہ رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ عارف علوی آج شام بہادرآباد میں متحدہ کے عارضی دفتر جائیں گے۔ رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے ڈاکڑ عارف علوی کو صدر پاکستان کیلئے نامزد کیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے ڈاکڑ عارف علوی کی بطور صدر پاکستان نامزدی کی منظوری دے دی۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے ڈاکڑ عارف علوی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کیلئے نامزد کیا ہے۔