Thursday, April 18, 2024

نالوں کی صفائی کیلئے 50 ارب روپے بھی کم ہیں ، میئر  کراچی

نالوں کی صفائی کیلئے 50 ارب روپے بھی کم ہیں ، میئر  کراچی
September 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کراچی کا سسٹم بہتر نہ کیا گیا تو نظام تباہ ہو جائے گا، شہر کے نالوں کی صفائی کے لئے 50 کروڑ ہی نہیں ،  50 ارب روپے بھی کم ہیں ۔ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں حالیہ بارشوں کے بعد  قریب 40 افراد ہلاک ہوئے ، ان کے اجتماعی قتل کا مقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے تین سو ارب روپے ٹیکس لیا جاتا ہے لیکن شہر پر یہ پیسا نہیں لگتا۔   ،  بتایا جائےکراچی کے 300 ارب روپے ٹیکس کا پیسہ کہاں جاتا ہے اور کہاں لگتا ہے یہ بھی کہا کہ شہرقائد میں رہنے والے جانور نہیں جو ان کے شہر کیساتھ ایسا سلوک کیا جائے ۔ وسیم اختر نے مطالبہ کیا کہ شہر میں ایمرجنسی کا نفاذ ضروری ہے  اور ملک کے تمام بڑوں کا ایک ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ شہر کیسے  بہتر ہوگا۔