Thursday, April 18, 2024

نالوں میں کچرا پھینکنے کی وجہ سے پانی کا نکاس نہیں ہو رہا: میئر کراچی

نالوں میں کچرا پھینکنے کی وجہ سے پانی کا نکاس نہیں ہو رہا: میئر کراچی
January 14, 2017

کراچی (92نیوز) میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ نالوں میں کچرا پھینکنے کی وجہ سے پانی کو نکلنے کا راستہ نہیں مل رہا۔ عرصے کا بگاڑ ہے، آہستہ آہستہ ہی ٹھیک ہوگا۔ کراچی میں بارش کا دوسرا دن ہے۔

میئرکراچی وسیم اختر ایک بار پھر شہر کے دورے پر نکل پڑے اور گلشن اقبال کے علاقے نیپا پر پہنچے۔ پہلے تو انہوں نے بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا اس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طارق روڈ، یونیورسٹی روڈ کی وجہ سے پورے شہر پر اثر پڑا ہے۔

رات کی بارش کے باعث شہر میں پانی کھڑا ہے۔ نالوں میں کچرا پھینکنے کی وجہ سے پانی کو نکلنے کا راستہ نہیں مل رہا۔ عرصے کا بگاڑ ہے، آہستہ آہستہ ہی ٹھیک ہوگا۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال سمیت کئی اہم شاہراہوں پر پانی کھڑا ہے۔ پمپنگ کا عمل شہر کی مختلف سڑکوں سے جاری ہے۔ سندھ حکومت سے پہلے بھی اپیل کی تھی کہ واٹر بورڈ کو متحرک کیا جائے۔ پانی نکالنا اس وقت اہم مسئلہ ہے۔