Thursday, April 25, 2024

ناقص کارکردگی ، ہاشم آملہ کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ

ناقص کارکردگی ، ہاشم آملہ کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ
April 17, 2019

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کرکٹر ہاشم آملہ کو خراب کارکردگی کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کاخدشہ ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ہاشم آملہ جنوبی افریقہ کے ون ڈے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم ان کی حالیہ کارکردگی بہتر نہیں رہی اور لگتا ہے کہ ان کی بڑھتی ہوئی عمر ان کی کارکردگی پر اثر انداز ہورہی ہے ۔

ہاشم آملہ نے رواں سال کے آغاز میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی 4 اننگز میں 51 رنز بنائے تھے جس کے بعد اس ہی ٹیم کے خلاف ون ڈے کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہو پائے تھے ۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف آخری 2 ون ڈے میچز کا حصہ بننا تھا تاہم ان کے والد کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے ۔