Thursday, March 28, 2024

ناقص میٹریل کا استعمال ،تحصیل لالیاں کے سول اسپتال کا ایک حصہ دوران تعمیر ہی گرگیا

ناقص میٹریل کا استعمال ،تحصیل لالیاں کے سول اسپتال کا ایک حصہ دوران تعمیر ہی گرگیا
May 14, 2015
لالیاں(ویب ڈیسک)سرکاری اداروں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کا معیار کیسا ہوتا ہے، اس کی مثال چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے سول اسپتال میں دیکھی جا سکتی ہے، جہاں عمارت کا ایک حصہ تعمیر کے دوران ہی گرگیا۔ تفصیلات کے مطابق دعوے بڑے بڑے نتیجہ صفر، ایسا ہی دیکھنے میں آیا تحصیل لالیاں کے سول اسپتال میں، جہاں تعمیر میں استعمال ہونے والا میٹریل اس قدر ناقص ہے کہ ایک حصے کا لینٹر دوران تعمیر ہی زمین بوس ہوگیا، شہری پریشان بھی ہیں اور خوش بھی کہ پہلے ہی پتہ چل جانے سے جانیں ضائع ہونے سے بچ گئیں۔ اس پر انتظامیہ کا وہی روایتی طریقہ سامنے آیا ہے کہ کہ ذمہ داری اب ایک دوسرے پر ڈالی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ہسپتال کی تعمیر پر دس کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جا رہی ہے، لیکن ایک حصہ گرنے کے اس واقعہ نے پوری عمارت کی مضبوطی کے حوالے سے سوالات کھڑے کر دئیے ہیں، اب دیکھنا ہے کہ ناقص اورغیر معیاری میٹرل کے استعمال پر کیا کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔   hosp