Friday, March 29, 2024

ناقص تفتیش، جنیدجمشید توہین رسالت کیس میں ایس ایس پی نوید خواجہ کی طلبی کے دوبارہ نوٹس جاری

ناقص تفتیش، جنیدجمشید توہین رسالت کیس میں ایس ایس پی نوید خواجہ کی طلبی کے دوبارہ نوٹس جاری
June 8, 2015
کراچی (92نیوز) انسداد ددہشت گردی کی عدالت نے جنید جمشید کے خلاف توہین رسالت کیس میں ایس ایس پی نوید خواجہ کو حاضری کےلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ کیس کے مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایس ایس پی نے مقدمہ سی کلاس کیا جبکہ اس کی تفتیش ہی غیرمعیاری تھی۔ عدالت نے ایس ایس پی نوید خواجہ کو طلب کیا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ اب عدالت نے دوبارہ ایس ایس پی کو ریکارڈ کے ساتھ 18جون کو طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ جنید جمشید پر حضرت عائشہؓ کی شان میں گستاخی کا الزام ہے۔