Friday, May 17, 2024

ناعاقبت اندیش بیانات، ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند

ناعاقبت اندیش بیانات، ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند
January 9, 2021

کیلیفورنیا (92 نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کے مزید ناعاقبت اندیش بیانات کا خطرہ، ٹوئٹر نے ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اقدام ٹرمپ کی جانب سے اپنے حامیوں کو مزید تشدد پر اکسائے جانے کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کانگریس پر حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 12 گھنٹے کیلئے معطل کیا گیا تھا۔ اس وقت ٹوئٹر نے خبردار کیا تھا کہ اگر ٹرمپ کی جانب سے اس پلیٹ فارم کے قواعد کی پھر سے خلاف ورزی کی گئی تو ان پر یہ پابندی مستقل طور پر عائد کر دی جائے گی۔