Tuesday, May 21, 2024

ناظم جوکھیو کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل

ناظم جوکھیو کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل
November 5, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی ملیر میمن گوٹھ میں نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل کا معاملہ، معاملے کی شفاف تحقیقات کیلئے آٹھ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنادی گئی، سربراہی ایس ایس پی ملیر کریں گے۔ ٹیم میں ڈی ایس پی میمن گوٹھ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ون اور دیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ مقتول کے اہلخانہ سے ملنے پہنچے اور اظہارتعزیت کیا۔

وزیراعلیٰ نے مقتول کے ورثاء سے معاملے کی مکمل تفصیلات لیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ہدایت دے کر ورثا کی مرضی سے ایف آئی آر درج کروائی، ورثا کو انصاف دلایا جائے گا۔

اس سے پہلے قتل کیس میں نامز د پی پی رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے پولیس کو گرفتاری دیدی۔

پولیس نے ملزم جام اویس کو ملیر کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالےکردیا۔ مقدمے میں گرفتار مزید دو ملزمان حیدر اور میر علی بھی تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیئے گئے۔