Friday, April 19, 2024

ناظم جوکھیو کیس، مقتول کے بھائی کا تحقیقاتی افسر پر عدم اعتماد کا اظہار

ناظم جوکھیو کیس، مقتول کے بھائی کا تحقیقاتی افسر پر عدم اعتماد کا اظہار
November 15, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ملیر میں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں تاہم مقتول کے بھائی افضل جوکھیو نے تحقیقاتی افسر پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے سامنے اب تک کسی غیر ملکی کی آمد کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تفتیشی ٹیم کو غیرملکیوں کے زیراستعمال گاڑی کا ڈیٹا بھی نہیں ملا ہے۔

کیس کے تحقیقاتی افسر نے مقتول کے بھائی اور کیس کے مدعی افضل جوکھیو کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے خط لکھا۔

ذرائع کے مطابق افضل جوکھیو نے تفتیشی افسر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تحقیقاتی افسر کے خط کے جواب میں کہا کہ ان کا بیان سات نومبر کو قلم بند ہوچکا ہے۔ مزید بیانات جے آئی ٹی ٹیم کے سامنے ریکارڈ کروائیں گے۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اب تک رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت چھ ملزمان گرفتار ہیں جبکہ رکن قومی اسمبلی سمیت چار ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے۔