Tuesday, May 21, 2024

ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیش میں مدعی مقدمہ کا عدم اطمینان کا اظہار

ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیش میں مدعی مقدمہ کا عدم اطمینان کا اظہار
November 17, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیش میں مدعی مقدمہ نے عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔

ناظم جوکھیو کے بھائی نے کیس کی پیش رفت اور تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ افضل جوکھیو کی جانب سے نئی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی درخواست کی گئی تھی۔ تین رکنی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے نام بھی مدعی مقدمہ کی جانب سے دیئے گئے۔ اے آئی جی فنانس تنویر عالم اوڈھو کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی درخواست کی۔ انسپکٹر سراج لاشاری اور ڈی ایس پی غلام علی جمانی کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے بنائے گئے بورڈ نے درخواست منظور کی۔ قانون کے مطابق تفتیش میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔ اسپیکٹر سراج لاشاری حیدرآباد اور ڈی ایس پی غلام علی جمانی سکھر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ٹیم کے دونوں ارکان تنویر عالم اوڈھو کو کیس سے متعلق باقاعدہ رپورٹ کریں گے۔ کیس کو منصفانہ طریقے سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔