Saturday, April 20, 2024

ناظم جوکھیو قتل کیس، جام اویس سمیت 3 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 یوم کی توسیع

ناظم جوکھیو قتل کیس، جام اویس سمیت 3 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 یوم کی توسیع
November 8, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں غیرملکیوں کو شکار سے روکنے پر نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں نامزد ممبرصوبائی اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 یوم کی توسیع کردی گئی۔

ظلم کے نظام اور بربریت کا شکار ناظم جوکھیو کس طرح قتل ہوا؟، کہاں لیجایا گیا؟، کون سا سیاسی رہنما وہاں موجود تھے؟، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔

92 نیوز سے گفتگو میں مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی نے بتایا کہ جام ہاؤس ملیر میں نجی جیل ہے، رات گئے جام ہاؤس پر اس کو تشدد کیا گیا
پھر ملوایا گیا دونوں ارکان اسمبلی اس وقت موجود تھے۔

سندھ کے با اثر سرداروں کے خلاف قتل کے ہائی پروفائل کیس میں پولیس تفتیش پر ابتدا میں ہی انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

مبینہ سرداری نظام کی بھینٹ چڑھنے والے ناظم جوکھیو کی اہلیہ کہتی ہے کہ اپنے شوہر کے انصاف کے حصول کے لئے کوشاں ہوں چیف جسٹس مدد کریں۔

مقتول ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم پیپلزپارٹی رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو عدالت میں کبھی بغیر ہتھکڑی لایا جاتا ہے تو کبھی مبینہ ملزم کے حق میں نعرے بازی کرائی جاتی ہے۔ ستم بالائےستم یہ ہے کہ مقتول کے اہلخانہ کے خلاف ہی مہم شروع کردی گئی۔

ناظم جوکھیو قتل کیس پولیس،صوبائی حکومت اور پیپلزپارٹی کے لئے بھی ٹیسٹ کیس ہے کہ وہ اںصاف کے تقاضے پورے کرتے ہیں یا طاقتور قانون سے بچ نکلتے ہیں۔