Friday, March 29, 2024

ناظم جوکھیو قتل کیس، تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے تحقیقات مزید تیز کردیں

ناظم جوکھیو قتل کیس، تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے تحقیقات مزید تیز کردیں
November 9, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ملیر گوٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے تحقیقات مزید تیز کردیں۔

ذرائع کے مطابق جام گوٹھ میں افضل جوکھیو ،نیاز اور جام عبدالکریم کے فون کی لوکیشن سامنے آئی۔ مقتول ناظم جوکھیو کی آڈیو اور ویڈیو کو مرکزی شواہد کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ناظم جوکھیو کو سر پر لگنے والا ڈنڈا جان لیوا ثابت ہوا۔ تاحال ناظم جوکھیو کا موبائل فون نہیں ملا۔

اس سے ایک روز قبل ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں نامزد ممبرصوبائی اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 یوم کی توسیع کی گئی تھی۔