Saturday, April 20, 2024

ناظم آباد میں فلور ملز کا بوائلر پھٹنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

ناظم آباد میں فلور ملز کا بوائلر پھٹنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر
November 21, 2017

کراچی (92 نیوز) ناظم آباد نمبر چار میں فلور ملز میں بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے فلور ملز میں آگ لگ گئی۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچی تاہم تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو ٹیم کو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
آگ سے فلور ملز کے بڑے حصے کو نقصان پہنچا۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے تین گھنٹوں کی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا۔ آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔