Saturday, May 18, 2024

ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب پانی کی پائپ لائن کو ٹوٹے ایک ماہ ہو گیا

ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب پانی کی پائپ لائن کو ٹوٹے ایک ماہ ہو گیا
December 6, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب پانی کی پائپ لائن کو ٹوٹے ایک ماہ ہو گیا جس کے باعث لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو چکا۔ متعلقہ محکمے نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب ٹوٹی ہوئی پائپ لائن کے باعث لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا۔ علاقہ مکینوں نے کہا کہ درخواستیں دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔
ایسے شہر جہاں ایک ایک بوند شہریوں کے لئے انتہائی اہم ہے وہاں واٹر بورڈ کی نا اہلی سوالیہ نشان ہے۔