Wednesday, May 8, 2024

ناصر کاظمی کی 49ویں برسی منائی جا رہی ہے

ناصر کاظمی کی 49ویں برسی منائی جا رہی ہے
March 2, 2021

لاہور (92 نیوز) اردوکے صاحب طرز شاعرناصرکاظمی کی انچاسویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے جو غزل لکھی یاگیت کاکلام تخلیق کیا اسے امر کر دیا ،غمی اورخوشی کے جذبات کو شاعری کے سانچے میں ڈھالاتو دوام بخش دیا۔

صاحب طرز شاعر ناصر کاظمی کا شمار اردو کے صف اول کے شعراءمیں ہوتا ہے، وہ آٹھ دسمبر 1925 میں انبالہ میں پیداہوئے، انکا پہلا شعری مجموعہ برگ 1954 میں شائع ہوا، ۔’’دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی،کوئی تازہ ہوا چلی ہے ابھی‘‘۔

ناصر کاظمی نے کئی شہرہ آفاق گیت لکھے اور برصغیر کے کئی گلوکاروں کو اپنے لکھے ہوئے گیتوں سے امر کر دیا  ۔ ’’ نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لئے۔

ناصر کاظمی کی شاعری میں جہاں رومانوی خوشی اور امید کے پہلو نظر آتے ہیں وہیں درد اور اداسی جیسے جذبات بھی نمایاں ہیں ۔  

نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں،،،تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں

خوشی اور غمی کے جذبات کو شاعری کے سانچے میں ڈھالنے والے یہ شاعر 2 مارچ 1972 میں 46 سال کی عمر میں اس جہاں فانی سے کوچ کرگیا۔