Saturday, April 27, 2024

ناصر حسین کے بعد مائیکل وان کی بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف

ناصر حسین کے بعد مائیکل وان کی بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف
August 6, 2020
مانچسٹر (92 نیوز) سابق انگلش کپتان ناصر حسین کے بعد مائیکل وان بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کے معترف  ہوگئے۔ https://twitter.com/MichaelVaughan/status/1291064288975757312?s=20 سابق انگلش کپتان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بابر اعظم یقینی طور پر دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، جس طرح بابر اعظم بیٹنگ کرتا ہے، اسے کھیلتے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔ ناصر حسین نے بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس پلیئر ہے۔ انگلینڈ کے دو سابق کپتان مائیکل وان اور ناصر حسین پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی بیٹنگ کے معترف ہوگئے، مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ دیکھ کر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہا بابر اعظم بھی بھارتی کپتان ویرات کوہلی، انگلینڈ کے جوئے روٹ، نیوزی لیڈ کے کین ولیمسن اور آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ جیسے بڑے کھلاڑی کی لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں، بابر اعظم نے ون ڈے کے ساتھ ٹیسٹ میں بھی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ مائیکل وان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا بابر اعظم یقینی طور پر دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، جس طرح بابر اعظم بیٹنگ کرتا ہے، اسے کھیلتے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔ سوئنگ کے سلطان سابق پاکستانی لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے بھی بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا بابر اعظم کی بیٹنگ میں بہرتی آئی ہے۔