Sunday, May 19, 2024

ناصر حسین کی کراچی مسائل پر 3 سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی تصدیق

ناصر حسین کی کراچی مسائل پر 3 سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی تصدیق
August 16, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے اتحاد کی تصدیق کردی۔ اتحاد کو خوش آئند بھی قرار دیدیا۔ وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کہتے ہیں کراچی کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم عوام کیلئے خوشخبری ہے۔ اتحاد کراچی کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر کویہ اتحاد ایک آنکھ نہ بھائے گا، بلاول بھٹو کی قیادت میں سندھ، بالخصوص کراچی نے ریکارڈ ترقی کی۔