Tuesday, May 14, 2024

ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کیخلاف درخواست کا فیصلہ  جاری

ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کیخلاف درخواست کا فیصلہ  جاری
December 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے خلاف درخواست کا فیصلہ  جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ہائی کمیشن لندن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت دیدی ،  عدالت نے  ریمارکس دیے کہ  پاکستانی ہائی کمیشن متعلقہ قوانین کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوط کیا تھا ،  ناصر بٹ نے جج کی آڈیو اور ویڈیو فرانزک رپورٹ اورٹرانسکرپٹ کی تصدیق کی درخواست کی تھی۔ سنگل بنچ نے ناصر بٹ کی درخواست مسترد کردی تھی،ناصر بٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف ڈویژن بنچ میں اپیل کر رکھی تھی ۔