Monday, May 6, 2024

ناصر بٹ کون ہے ، 92 نیوز نے  سراغ لگا لیا

ناصر بٹ کون ہے ، 92 نیوز نے  سراغ لگا لیا
July 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) آج پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز ویڈیو میں نظر آنے والے جس شخص کو نوا ز شریف کا چاہنے والا بتاتی رہیں وہ  اصل میں  مسلم لیگ ن  برطانیہ کا نائب صدر ناصر بٹ ہے ، نواز شریف کے لندن قیام میں ہمیشہ ان کے دائیں بائیں دیکھا گیا ،  اور تو اورناصر بٹ اپنے لیڈر کیلئے لندن میں دنگے بھی کرتا رہا ۔ ناصر بٹ کا ن لیگ سے تعلق20سال سے بھی زیادہ پرانا ہے ، موصوف مسلم لیگ یوکے کے سینئر نائب صدر ہیں ، یہی نہیں جب بھی نواز شریف لندن یاترا پر ہوتے تو ناصر بٹ ہمیشہ ان کے دائیں طرف کھڑا ہوتا ، لاتعداد ویڈیوز میں ناصر بٹ کو نواز شریف کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ پی ٹی آئی یا کسی اور سیاسی جماعت کے ساتھ لندن میں لڑائی جھگڑوں میں ناصر بٹ ن لیگ کی جانب سے ہمیشہ پیش پیش رہے ،  ناصر بٹ کو پی ٹی آئی کے مظاہرین سے الجھنے کے الزام میں لندن پولیس گرفتار بھی کرچکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصر بٹ 90کی دہائی میں دو قتل کرکے لندن بھاگ گیا تھا جہاں اس نے سیاسی پناہ لے لی تھی ،  ن لیگ کے دور میں جب مسلم لیگ نے پورے راولپنڈی میں ساری سیٹیں جیتی تھیں تو ناصربٹ کا بھائی واحد امیدوار تھا جسے وہاں سے شکست ہوئی۔ ناصر بٹ کی مسلم لیگ ن سے سیاسی وابستگی اور ان کے ماضی کے بارے میں آپ نے جان لیا۔ان کی کریڈیبلٹی کیا ہے،فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔