Thursday, April 25, 2024

ناسا کے کیپلر مشن کا سیاروں کے سب سے بڑے جھرمٹ کی دریافت کا اعلان

ناسا کے کیپلر مشن کا سیاروں کے سب سے بڑے جھرمٹ کی دریافت کا اعلان
May 11, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے بارہ سو چوراسی نئے سیارے دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو اب تک دریافت شدہ سیاروں کا سب سے بڑا جھرمٹ ہے۔ یہ تعداد کیپلر کی طرف سے اب تک دریافت کیے گئے سیاروں کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زائد ہے۔

ناسا کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ان سیاروں کی دریافت نے ہمیں امید دی ہے کہ ہماری کہکشاں میں پھیلے سیاروں میں سے ایک ہماری زمین کی طرح بھی ہو گا جسے ہم تلاش کر سکتے ہیں۔