Wednesday, May 1, 2024

ناسا کے خلانورد سکاٹ کیلی اور روسی میخائل کوریئنکو ایک سال عالمی خلائی سٹیشن پر گزاریں گے، خلائی سٹیشن سے انٹرویو

ناسا کے خلانورد سکاٹ کیلی اور روسی میخائل کوریئنکو ایک سال عالمی خلائی سٹیشن پر گزاریں گے، خلائی سٹیشن سے انٹرویو
July 31, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) بین الاقوامی خلائی شٹیشن پر موجود خلانوردوں سکاٹ کیلی اور میخائل کوریئنکو نے کہا ہے کہ خلا میں تین ماہ گزرنے کے باوجود وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں اور ان میں اپنا مشن پورا کرنے کیلئے کافی توانائی ہے۔ ناسا کے خلانورد سکاٹ کیلی اور روسی میخائل کوریئنکو ایک سال عالمی خلائی سٹیشن پر گزاریں گے۔ اپنے قیام کی ایک چوتھائی مدت مکمل ہونے پر انہوں نے خلائی سٹیشن سے انٹرویو دیا۔ سکاٹ کیلی کا کہنا تھا وہ یہاں رہ کر تنگ نہیں آئے تاہم آزادی کھو دینے کا احساس ضرور ہوتا ہے کیونکہ یہاں پر ان کا منظم شیڈول ہے جس سے انحراف ممکن نہیں کیونکہ اگر کسی کا دل باہر نکل کر چہل قدمی یا پیراکی کو چاہے تو یہ ممکن نہیں لیکن مشکلات کے باوجود یہاں رہنا ایک دلچسپ تجربہ ہے اور وہ زمین کے باسیوں کے ساتھ ٹیلیفون اور ای میل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ وہ انٹرنیٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی پوسٹ کرتے ہیں۔