Sunday, September 8, 2024

ناسا کے خلائی جہاز سیوز ٹی ایم اے اٹھارہ کی خلا میں روانگی کی تیاریاں مکمل، دو ستمبر کو روانگی

ناسا کے خلائی جہاز سیوز ٹی ایم اے اٹھارہ کی خلا میں روانگی کی تیاریاں مکمل، دو ستمبر کو روانگی
August 29, 2015
قازقستان (ویب ڈیسک) ناسا نے خلائی جہاز ٹی ایم اے اٹھارہ کی خلا میں روانگی کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ سپیس کرافٹ دو ستمبر کو خلا کے لیے اڑان بھرے گا۔ ناسا کا خلائی جہاز سیوز ٹی ایم اے اٹھارہ روسی کمانڈر سرگئی والکوف کی قیادت میں روانہ ہو گا۔ عملے میں ڈنمارک کے اینڈریاس موجنسن اور قازقستان کے ایڈن ایمبی ٹوف بھی شامل ہیں۔ تینوں خلا نوردوں نے روانگی کی تیاریوں کے سلسلے میں قازقستان کے بیکانور خلائی سنٹر میں اسپیس کرافٹ کا حتمی معائنہ کیا۔ خلائی مشن کے کمانڈر والکوف چھے ماہ تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر قیام کر یں گے جبکہ اینڈریاس اور ایڈن آٹھ روز بعد سیوز ٹی ایم اے سولہ ایم اسپیس کرافٹ کے ذریعے واپس آ جائیں گے۔ والکوف مارچ دو ہزار سولہ میں امریکی فلائٹ انجینئر اسکاٹ کیلے اور روسی خلانورد میخائل کورینوف کے ساتھ زمین پر واپس آئیں گے۔ اسکاٹ کیلے اور میخائل ایک سال سے بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن پر موجود ہیں جو مریخ پر انسانی سفر کے حوالے سے بائیومیڈیکل ڈیٹا اکٹھا کر نے میں مصروف ہیں۔