Wednesday, April 24, 2024

ناسا کی چاند پر واپسی کی تیاری

ناسا کی چاند پر واپسی کی تیاری
March 19, 2021

واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلائی لانچ سسٹم راکٹ کا اہم کامیاب تجربہ انجام دیدیا، جو ان کے لیے بہت بڑی جیت ہے کیونکہ اس تجربے میں چاند پر واپسی کی تیاری کی گئی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو ہونے والے دوسرے ’گرم آگ‘ تجربے میں چاروں راکٹس کے 25 انجنوں کو ایک ہی وقت میں پورے آٹھ منٹ کے لیے آگ لگائی گئی، جس سے کل 1.6 ملین پاؤنڈ کا وزن پیدا ہوا۔

اس مشن پر کام کرنے والی ٹیم کیسا محسوس کررہی ہے اس بارے میں بات کرتے ہوئے ٹیسٹ روم انچارج بل ولبل نے کنڑول روم میں تالیاں بجنے کے دوران کہا ’ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔

ناسا کے قائم مقام منتظم اسٹیو جورزک نے کہا ’’ یہ ہمارے لیے اپنے مقاصد کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا ‘‘۔

اُنہوں نے کہا کہ مریخ پر جانے والے عملے سے پہلے ناسا کا منصوبہ ہے کہ وہ 2024ء تک پہلی خاتون کو چاند پر بھیج کر وہاں ایک قمری اسٹیشن بھی قائم کرے۔

ناسا کے ریسرچ سسٹم ڈویلپمنٹ کے نائب منتظم ٹام وائٹ کا کہنا تھا کہ ’’ ہمیں اس دوران کچھ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن مجھے ٹیم پر فخر ہے جس طرح اُنہوں نے چیلنجز کے باوجود اس مشن پر کام کیا ‘‘۔