Friday, April 26, 2024

ناسا کا چاند پر انسان بردار مشن میں پہلی بار خاتون کو بھی شامل کرنے کا اعلان

ناسا کا چاند پر انسان بردار مشن میں پہلی بار خاتون کو بھی شامل کرنے کا اعلان
July 10, 2019
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا نے اب چاند پر انسان بردار مشن میں پہلی بار خاتون کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ناسا نے منصوبہ بنایا ہے کہ 2024 میں وہ انسان بردار جو مشن چاند پر بھیجے گا اس میں خاتون شامل ہوں گی۔ چاند کی ملاقات اب کس خاتون سے ہوگی اس بات کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ادارے میں کام کرنے والی 12 خواتین میں سے کسی ایک کے حصے میں یہ خوش نصیبی آئے گی۔ ا ن خواتین میں سے فوجی پائلٹ این مکلین، انٹرنیشنل اسپیس سٹیشن میں ذمہ داریاں انجام دینے والی کرسٹینا کوک، ناسا میں موجود خلا باز جیسیکا مائر اور سابقہ ایئر فورس پائلٹ نکول مین زیادہ نمایاں ہیں۔