Thursday, May 2, 2024

ناسا کا مریخ مشن تحقیقی آلے میں خرابی آنے پر تعطل کا شکار ہو گیا

ناسا کا مریخ مشن تحقیقی آلے میں خرابی آنے پر تعطل کا شکار ہو گیا
December 23, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے تحقیق کے ایک اہم آلے میں پیدا ہونے والی خرابی کے بعد مارچ 2016ءسے شروع ہونے والے اپنے مریخ مشن کو معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناسا کا کہنا ہے کہ فرانس کی خلائی ایجنسی کی جانب سے فراہم کیے جانے والے آلے میں خرابی کا مطلب ہے کہ اس کا مریخ مشن شروع نہیں ہو سکتا۔ ناسا کے مطابق آلے میں پیدا ہونے والی خرابی سے اس بات کا خدشہ ہے کہ اس مشن کو اب دو سال کی تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے۔ خیال رہے کہ خلائی جہاز نے سرخ سیارے پر اتر کر مریخ کی سطح کا گہرائی سے مطالعہ کرنا تھا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اس نے مریخ مشن کو معطل کرنے کا فیصلہ تحقیق کے آلے میں پیدا ہونے والی خرابی کو درست کرنے میں ناکامی کے بعد کیا ہے۔ اس سب کے باوجود ناسا ماہرین پرعزم ہیں کہ مریخ مشن کے بارے میں فیصلہ آئندہ مہینوں کے دوران کر لیا جائے گا اور ناسا مریخ کی سائنسی دریافت اور معلومات کے حصول کے اپنے عزم پر مکمل طور پر قائم ہے۔