Thursday, April 25, 2024

ناسا کا سپرسانک پیراشوٹ اڑن طشتری کی دوسری ٹیسٹ فلائٹ کا اعلان، ٹیسٹ فلائٹ کی تیاریاں مکمل، تجربہ بحرالکاہل پر کیا جائیگا

ناسا کا سپرسانک پیراشوٹ اڑن طشتری کی دوسری ٹیسٹ فلائٹ کا اعلان، ٹیسٹ فلائٹ کی تیاریاں مکمل، تجربہ بحرالکاہل پر کیا جائیگا
June 2, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ سپر سانک پیراشوٹ اڑن طشتری کی دوسری ٹیسٹ فلائٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ناسا کی اس سپر سانک اڑن طشتری کا اسی ہفتے بحرالکاہل پر تجربہ کیا جائے گا۔ اس ٹیسٹ فلائٹ کے بعد سپر سانک اڑن طشتری پیراشوٹ کے ذریعے وزنی سامان لے کر مریخ پر اتر سکے گی۔ ایک سو دس ڈایا میٹر کا پیرا شوٹ اڑن طشتری کو مریخ کی سطح پر اترنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس مشن پر دو سو تیس ملین ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ سپر سانک اڑن طشتری کو مریخ سے بھاری نمونے زمین پر لانے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور امکان ہے کہ اسی اڑن طشتری کے ذریعے انسانوں کو مریخ کی سطح پر بھی اتارا جائے۔