Saturday, April 20, 2024

ناسا کا خلائی مشن پلوٹو کے انتہائی قریب سے گزرے گا، نیو ہورائزن پلوٹو کی سطح کی تازہ ترین تصاویر لیگا

ناسا کا خلائی مشن پلوٹو کے انتہائی قریب سے گزرے گا، نیو ہورائزن پلوٹو کی سطح کی تازہ ترین تصاویر لیگا
July 12, 2015
امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا نیو ہورائزنز نامی خلائی جہاز چودہ جولائی کو پلوٹو کے انتہائی قریب سے گزرنے والا پہلا تحقیقاتی خلائی مشن بن جائے گا۔ ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چودہ جولائی کو پلوٹو کی سطح کی تازہ ترین تصاویر دیکھنے کو ملیں گی۔ گزشتہ منگل کو نیو ہورائزنسے بھیجی جانیوالی تصاویر میں پلوٹو کے خط استوا کے قریب ایک بڑا حصہ تاریک دیکھا گیا ہے جس کو سائنسدانوں نے وہیل کا نام دیا ہے، اس کے ساتھ دل کی شکل کا روشن حصہ ہے جو دو ہزار کلومیٹر چوڑا ہے۔ نیو ہورائزن  جب پلوٹو کےانتہائی قریب ہو گا تو  پلوٹو کی سطح سے اس کی دوری ساڑھے بارہ ہزار کلومیٹر ہو گی۔ نیو ہورائزن  کا ہائی ریزولوشن کیمرہ اس فاصلے سے سیارے کی تصاویر کھینچ سکے گا جس کی ریزولوشن سو کلومیٹر فی پکسل سے بھی اچھی ہو گی۔ نیو ہورائزن دو ہزار تین سو کلومیٹر قطر والے بونے سیارے اور اس کے پانچ چاندوں کے قریب سے گزرتے ہوئے تصاویر لے گا۔ نیو ہورائزن کے پلوٹو کے قریب پہنچنے پر اس کی رفتار چودہ کلومیٹر فی سیکنڈ ہو گی جس کی وجہ سے یہ پلوٹو کے مدار میں داخل نہیں ہو سکے گا۔