Friday, April 26, 2024

ناسا کا خلائی جہاز نیوہورائزنز پلوٹو سیارے کے قریب پہنچ گیا

ناسا کا خلائی جہاز نیوہورائزنز پلوٹو سیارے کے قریب پہنچ گیا
July 14, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک)ناسا کا خلائی جہاز نیو ہورائزنز دور دراز سیارے پلوٹو کے قریب ترین پہنچ گیا ، خلائی مشن  نظام شمسی کے  آخری اور سب سے چھوٹے سیارے کی تصویریں اور دیگر معلومات کرہ ارض پر بھیجے گا،ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیاب سفر کے نتیجے میں خلا اور اجرام فلکی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کے سپیس کرافٹ نیو ہورائزنز نے  ساڑھے نو برس تک پانچ ارب کلومیٹر  سے زائد کا سفر طے کیا،وہ اب نظام شمسی کا چھوٹو کہلانے والے سیارے پلوٹو تک پہنچ گیاہے،نیو ہورائزنز آج پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بج کر پچاس منٹ پر اس سیارے کے قریب ترین پہنچ گیا تھا،اس وقت اس کا پلوٹو سے فاصلہ صرف بارہ ہزار پانچ سو کلومیٹر رہ گیا۔ پلوٹو کے قریب سے انتہائی تیز رفتاری سے گزرنے کے دوران نیو ہورائزنز اس سیارے اور اس کے پانچ چاندوں کی تفصیلی تصاویر کھینچ رہا ہے،جن سے نظام شمسی کے اس آخری سیارے سے متعلق تحقیق کی بہت سی راہیں کھلیں گی ،اب یہ خلائی جہاز زمین سے تب  ہی رابطہ کرے گا جب یہ  پلوٹو کی تصاویر اور ڈیٹا جمع  کرچکا ہوگا۔ دوہزار چھ میں پلوٹو سے مکمل سیارے کا درجہ واپس لے لیا گیا تھا تاہم اس بونے سیارے سے متعلق  ہونے والی ریسرچ مزید معلومات لارہی ہے۔