Sunday, September 8, 2024

ناسا کا خلائی جہاز مچیلن 1990ءمیں آج کے روز زہرہ کے مدار میں پہنچا

ناسا کا خلائی جہاز مچیلن 1990ءمیں آج کے روز زہرہ کے مدار میں پہنچا
August 10, 2015
لاہور (92نیوز) 10اگست کا روز خلائی تحقیق کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ 10اگست 1990ءکو ہمارے نظام شمسی میں گردش کرنے والے سیارے زہرہ کے بارے درست معلومات حاصل کرنے کیلئے خلائی جہاز میجیلن سیارہ زہرہ کے مدار میں پہنچا۔ یہ جہاز امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھیجا تھا جس نے پہلی مرتبہ زہرہ کے حجم اور سطح کے بارے میں درست معلومات زمین تک پہنچائیں۔ میجیلن پر خصوصی ریڈار نصب تھے جن کی مدد سے اہل زمین کو ہمسایہ سیارے کی کشش ثقل، آب و ہوا اور محور کے گرد گردش سے متعلق آگاہی حاصل ہوئی۔ ان معلومات کی بنا پر زہرہ کے بارے میں خلائی سائنسدانوں کو آگے بڑھنے میں مدد ملی اور تحقیق کی نئی راہیں کھلیں۔