Tuesday, April 23, 2024

ناسا کا بغیر پائلٹ جہاز انسائٹ مریخ پر لینڈ کرگیا

ناسا کا بغیر پائلٹ جہاز انسائٹ مریخ پر لینڈ کرگیا
November 27, 2018
واشنگٹن( 92 نیوز) امریکی خلائی ادارے ناسا کا  بغیر پائلٹ  جہاز انسائٹ مریخ پر لینڈ کرگیا جہاں وہ  سیارے کی اندرونی ساخت سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔ خلائی جہاز انسائٹ تقریباً سات ماہ کے طویل سفر کے بعد سرخ سیارے مریخ پر اتر گیا۔انسائٹ 10 ہزار کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے 54کروڑ  80 لاکھ کلو میٹر کا سفر طے کر کے مریخ پر پہنچا ہے۔ لینڈنگ کے بعد جہازنے سیارے کی سطح کی  تصویر بھی بھیجی ،انسائٹ پر گرمی سے بچنے کیلئے خاص شیلڈ نصب ہے اور یہ  15سو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی برداشت کرسکتا ہے ۔ آٹھ سو چودہ ملین ڈالر کی لاگت سے بنایا گیا یہ جہاز دو سال تک مریخ پر  رہے گا۔ ناسا کی  لیبارٹری میں ماہرین نے کامیاب لینڈنگ پر  خوشی کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔