Wednesday, April 24, 2024

ناسا نے مریخ کی 360 ڈگری کی پینوراما ویڈیو جاری کر دی

ناسا نے مریخ کی 360 ڈگری کی پینوراما ویڈیو جاری کر دی
May 2, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کیلئے بھیجی گئی ناسا کی خلائی گاڑی مارس روور نے سرخ سیارے کی سطح کی نئی ویڈیو بھیجی ہے۔ ناسا کی جانب سے ریلیز کی گئی ویڈیو میں مریخ کی سطح کا 360 ڈگری پینو راما منظر بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ مارس روور نے اپنا کام نہایت محنت سے انجام دیا ہے اور اس نے ویڈیو بنانے کیلئے ایک پہاڑ کا انتخاب کیا جس پر چڑھنے کیلئے اسے خاصی محنت کرنا پڑی۔ سائنسدان سیارہ مریخ بارے زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کے بعد وہاں قدم جمانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کیلئے تیاریاں بھی جاری ہیں۔