Sunday, September 8, 2024

ناسا نے مریخ پر زندگی گزارنے کیلئے سائنسدانوں کی تربیت شروع کر دی

ناسا نے مریخ پر زندگی گزارنے کیلئے سائنسدانوں کی تربیت شروع کر دی
August 29, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارہ ناسا ان دنوں ایک ایسا تجربہ کرنے پر غور کر رہا ہے جس سے یہ پتہ چلانا جا سکے کہ مریخ پر زندگی کس طرح گزارنا ممکن ہے۔ ناسا کی ایک ٹیم ریاست ہوائی کے ایک ویران اور بنجر آتش فشاں کے قریب اس سلسلے میں قیام کرنے والی ہے۔ ویران اور بنجر میدان میں گنبد نما رہائش میں چھ افراد پر مشتمل ٹیم قیام کرےگی جہاں تازہ ہوا دستیاب ہو گی نہ تازہ خوراک۔ ناسا کی جانب سے اس تجربے کیلئے بھرتی کی گئی ٹیم میں ایک فرانسیسی ماہر فلکی حیاتیات، ایک جرمن ڈاکٹر اور چار امریکی شامل ہیں جن میں ماہر تعمیرات، صحافی اور ایک ماہر علوم خاک شامل ہیں۔ تنہائی میں رہنے کا یہ تجربہ ایک سال تک جاری رہے گا اور یہ اپنی نوعیت کا طویل ترین تجربہ ہو گا۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ آئندہ ایک سے تین برسوں میں انسان مریخ پر قدم رکھ پائے گا۔