Thursday, May 9, 2024

ناسا نے مریخ پر 100 سے زائد آوازیں ریکارڈ کر لیں

ناسا نے مریخ پر 100 سے زائد آوازیں ریکارڈ کر لیں
October 2, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ پر 100 سے زائد آوازیں ریکارڈ کر لیں۔ ان آوازوں کو ناسا کے مریخ پر موجود روبوٹک مشن اِن سائٹ کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا جن میں سے اکیس زلزلے کی جبکہ دیگر کسی حرکات سے متعلق ہیں۔ امریکی ، خلائی ادارے ، ناسا ، مریخ ، 100 ، زائد ، آوازیں ، ریکارڈ ناسا کی جاری کردہ ویڈیو میں سرخ سیارے پر چلنے والی ہوا کا شور بھی سنا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل اپریل میں مریخ کی سطح پر ہونے والی تھرتھراہٹ کو ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ سائنس دانوں کا خیال ہے ان زلزلوں پر تحقیق کرکے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔