Thursday, April 18, 2024

ناسا نے عالمی خلائی سٹیشن پر کامیابی سے نیا کمرہ نصب کر دیا

ناسا نے عالمی خلائی سٹیشن پر کامیابی سے نیا کمرہ نصب کر دیا
May 29, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ناسا نے انٹرنیشنل سپیس اسٹیشن پر نصب کئے جانے والے اضافی کمرے کی ٹائم لیپس ویڈیو جاری کر دی۔ کمرے کو نصب کرنے میں سات گھنٹے لگے جبکہ اسے عالمی خلائی سٹیشن پر سیاحوں کی رہائش کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے عالمی سپیس سٹیشن پر ایک منفرد کمرے کو کامیابی سے نصب کر دیا ہے۔ کمرے کو خلائی سٹیشن کی باہری جانب نصب کیا گیا ہے۔ کمرے کو نصب کرنے میں سات گھنٹے صرف ہوئے جبکہ یہ چار میٹر لمبا اور تین اعشاریہ تیئس میٹر چوڑا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ تجربات کے ذریعے جانچا جائے گا کہ کمرہ سورج کی تابکاری‘ خلائی ملبے اور خلا کی حدت سے کتنا محفوظ رہ سکتا ہے۔ ناسا کا مزید کہنا ہے کہ اس کمرے کی بدولت رہائش اور کام کیلئے مزید جگہ میسر آ گئی ہے۔ اس منفرد خلائی کمرے کو لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والی کمپنی بائجلو ایروسپیس نے 18ملین ڈالر کے عوض ڈیزائن کیا تھا۔