Saturday, May 18, 2024

ناسا راکٹ کو لانچ کرتے وقت پانی کیوں چھوڑتا ہے؟

ناسا راکٹ کو لانچ کرتے وقت پانی کیوں چھوڑتا ہے؟
November 1, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن ڈی سی (92 نیوز) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا راکٹ کو لانچ کرتے وقت پانی کیوں چھوڑتا ہے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

راکٹ لانچ کرتے وقت ناسا 5 لاکھ گیلن پانی سینکڑوں فٹ بلندی تک چھوڑتا ہے اور یہ سارا عمل ایک منٹ میں مکمل ہو جا تاہے، اس کے لئے ناسا نے 2020 میں ایک طاقتور فوارہ بنایا ہے جو راکٹ لانچ سسٹم کا حصہ ہے۔

ناسا لانچنگ کے وقت لانچ پیڈ پر پانی ڈالتا ہے تاکہ راکٹ کے طاقتور انجن سے زمین کو محفوظ اور آواز کی طاقتور لہروں، آگ لگنے کے خدشات کا سدباب کیا جا سکے، اس کے علاوہ لانچنگ کے وقت راکٹ پر بھی کچھ پانی ڈالا جاتا ہے تاکہ راکٹ کی انتہائی حدت کو کم کیا جاسکے۔