Thursday, May 9, 2024

ناسا بھارتی خلائی گاڑی” وکرم“ کا سراغ لگانے میں ناکام

ناسا بھارتی خلائی گاڑی” وکرم“ کا سراغ لگانے میں ناکام
October 2, 2019
نئی دہلی (92 نیوز) مودی حکومت کی امیدیں دم توڑنے لگیں، ناسا 25 روز سے لاپتہ بھارتی خلائی گاڑی ”وکرم“کا سراغ لگانے میں ناکام ہو گیا۔ بھارتی خلائی مشن چندریان ٹو کی ناکامی کے بعد یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وکرم نامی خلائی گاڑی تباہ نہیں ہوئی بلکہ صرف رابطہ منقطع ہوا ہے جو جلد ہی بحال ہو جائے گا لیکن ناسا کی تحقیقات کوئی الگ کہانی سنا رہی ہیں۔ ناسا نے چاند کے گرد گھومتے اپنے خلائی جہاز کی مدد سے چاند کے اس حصے کا بغور جائزہ لیا، جہاں بھارت کی خلائی گاڑی کو اترنا تھا، لیکن خلائی گاڑی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ناسا نے کھوج لگانا یہاں بند نہیں کیا بلکہ مزید 92 میل کا علاقہ چھان مارا لیکن نتیجہ پھر بھی صفر ہی رہا۔ تحقیقات مکمل ہوئیں تو جیسے بھارت کی امیدوں پر پانی ہی پھر گیا، اب ناساکی جانب سے چاند کے جنوبی حصے کی نئی تصاویر جاری کر دی گئیں ہیں جن میں خلائی گاڑی نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی۔