Sunday, September 8, 2024

نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 17برس گزر گئے

نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 17برس گزر گئے
August 13, 2017

لاہور(92نیوز)برصغیر میں پاپ میوزک کی بنیاد رکھنے والی کوئین آف پاپ پاکستانی مایہ ناز گلوکارہ نازیہ حسن کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے سترہ برس بیت گئےان کی برسی آج منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق لیجنڈ ،میلوڈی کوئین نازیہ حسن تین اپریل انیس سوپینسیٹھ کو کراچی میں پیدا ہوئی، پندرہ سال کی عمر میں فلم قربانی کے گانے سے بین الاقوامی شہر ت حاصل ہوئی۔ گلوکارہ نازیہ حسن نے اپنے بھائی  زوہیب کے ساتھ فنی کریئر کا آغاز کیا جبکہ دونوں نے اپنے البم ڈسکو دیوانےکے ذریعے پاپ میوزک میں اپنی دھاک بٹھادی۔

گلوکارہ نازیہ حسن پاکستان کی پہلی گلوکارہ تھی جن کے گیت پاکستان سمیت بھارت، لاطینی امریکہ،برطانیہ ،روس اور ویسٹ انڈیز سمیت دنیا بھر کے میوزک چارٹس میں سرفہرست رہے۔

نازیہ حسن نے گلوکاری کے میدان میں میوزک کی دنیا میں جو شہرت حاصل کی وہ اج بھی کسی کے حصے میں نہ آسکی وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوئیں اور بلا آخر تیرا اگست دوہزار کو ایک بیٹے اور اپنے کروڑوں مداحوں  کو سوگوار چھوڑ کر دنیا فانی رخصت ہوگئیں۔