Sunday, May 12, 2024

نازوشنواری والدین قتل کیس ، تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 25 ستمبر تک توسیع

نازوشنواری والدین قتل کیس ، تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 25  ستمبر تک توسیع
September 18, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) نازوشنواری والدین قتل کیس میں راولپنڈی کی مقامی عدالت نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 25  ستمبر تک توسیع کر دی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر اسلم نے کی اور 25 ستمبر تک عبوری ضمانتوں کو منظور کر لیا۔ نازو شنواری انصاف نہ ملنے پر آبدیدہ ہو گئیں۔ ضمانتوں میں توسیع پر بھی سوال اٹھا دیا۔ نازو شنواری نے کہا کہ والدین کا یکے بعد دیگرے قتل المیہ ہے ۔ انصاف ملنے تک خاموش نہ رہنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ قبل ازیں نازو شنواری والدین قتل کیس میں پشاور پولیس نے سہولت کاروں کی گرفتاری کے بعد ملزموں کی پراپرٹی سیل کر دی تھی۔ سیل کی گئی پراپرٹیز میں کارخانو حیات آباد کا رائل پلازہ اور ریگی میں نجی ٹاؤن شپ پراجیکٹ شامل ہیں۔ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق نازو شنواری کے والدین قتل کیس کے ملزموں کو اشتہاری قرار دلوانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اشتہاری قرار دیئے جانے کے بعد ملزموں کے بینک اکائونٹس بھی سیل کر دیئے جانے تھے۔ نازو شنواری کے والد صفدر کو جائیداد کے تنازعے پر قتل کیا گیا تھا۔ والدہ نے انصاف کے لئے بھاگ دوڑ شروع کی تو پشاور میں پیشی سے واپسی پر اسے ڈرائیور سمیت قتل کر دیا گیا تھا۔ چمکنی پولیس نے مقدمہ پہاڑی پورہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا اور یوں انصاف لٹکا ہی رہ گیا تھا۔