Tuesday, May 21, 2024

نازو شنواری کے والدین کاقتل کیس، پانچ افراد گرفتار

نازو شنواری کے والدین کاقتل کیس، پانچ افراد گرفتار
September 7, 2019
پشاور ( 92 نیوز) اسلام آباد کی نازو شنواری کے والدین کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی، پشاور پولیس نے ملزموں کو پناہ دینے والے پانچ افراد کو گرفتارکرلیا، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی۔ ایس ایس پی پشاور ظہور بابر آفریدی کے مطابق انصاف کے لئے دہائی دیتی اسلام آباد کی نازو شنواری کے والدین کے قتل کیس میں  پولیس نے گل آباد پشاور سے پانچ افراد کو گرفتارکیا،پکڑے جانے والوں نے ملزموں کو پناہ دی تھی۔ پولیس کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرکے تحویل میں لے لی گئی،عبوری ضمانت کرانے والے ملزموں کو بھی ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ نازو شنواری کے والد کو جائیداد کے تنازع پر راولپنڈی میں قتل کیا گیا، نازو کی والدہ پر جھوٹا مقدمہ پشاور میں درج ہوا،عدالت جاتے ہوئے انہیں بھی ڈرائیور کے ہمراہ موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔