Friday, May 17, 2024

نازو شنواری کے والد کا قتل کیس، تمام ملزم گرفتار

نازو شنواری کے والد کا قتل کیس، تمام ملزم گرفتار
October 12, 2019
راولپنڈی(92 نیوز) نازو شنواری  کی اپیل کام کرگئی، راولپنڈی پولیس نے مشہور زمانہ مبین خان قتل کیس کے پانچ ملزم گرفتار کرلئے، عبوری ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے پانچوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔92نیوزسب سےپہلے نازو شنواری کی آواز بنا۔ نازو شنواری نے اپنے والدین کے قاتلوں کے خلاف انصاف کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے اپیل کی تو 92 نیوز مجبور  بن گیا  جس کے بعد انصاف کی راہ ہموار ہوتی چلی گئی  اور بالآخر  راولپنڈی پولیس نے مشہور زمانہ مبین خان قتل کیس کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے امجد خان، سلمان رسول، مقرب خان، عامر خان اور فرحان خان کی عبوری ضمانتیں خارج کیں تو کمرہ عدالت سے ہی پولیس نے حراست میں لے لیا، ملزمان نازو شنواری کے والد کے مقدمہ قتل میں مطلوب تھے۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہا ملزمان کو راولپنڈی کے تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا ہے ۔ [caption id="attachment_245569" align="alignnone" width="500"] نازو شنواری کے والد کا قتل کیس، تمام ملزم گرفتار[/caption] نازو شنواری کہتی ہیں راولپنڈی پولیس سے مطمئن ہوں، امید ہے انصاف ملے گا ،  سی پی او راولپنڈی فیصل رانا اور ایس پی پوٹھوہار رابطے میں ہیں۔ پولیس کے مطابق 2 ملزمان پشاور میں ہیں جن کی گرفتاری کیلئے قانونی طریقہ کار عمل میں لایا جارہا ہے، ملزمان نے رواں سال مارچ میں مبین خان کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔