Tuesday, May 21, 2024

نازو شنواری والدین قتل کیس، پشاور پولیس نے ملزموں کی پراپرٹی سیل کر دی

نازو شنواری والدین قتل کیس، پشاور پولیس نے ملزموں کی پراپرٹی سیل کر دی
September 13, 2019

 پشاور (92 نیوز) نازو شنواری والدین قتل کیس میں ملزموں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔ پشاور پولیس نے سہولت کاروں کی گرفتاری کے بعد ملزموں کی پراپرٹی سیل کر دی۔

سیل کی گئی پراپرٹیز میں کارخانو حیات آباد کا رائل پلازہ اور ریگی میں نجی ٹاؤن شپ پراجیکٹ شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق نازو شنواری کے والدین قتل کیس کے ملزموں کو اشتہاری قرار دلوانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اشتہاری قرار دیئے جانے کے بعد ملزموں کے بینک اکائونٹس بھی سیل کر دیئے جائیں گے۔

ایس ایس پی آپریشن بابر ظہورآفریدی نے کہا پولیس ملزموں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے ہر قانونی حربہ استعمال کر رہی ہے۔

نازو شنواری کے والد صفدر کو جائیداد کے تنازعے پر قتل کیا گیا تھا۔ والدہ نے انصاف کے لئے بھاگ دوڑ شروع کی تو پشاور میں پیشی سے واپسی پر اسے ڈرائیور سمیت قتل کر دیا گیا تھا۔ چمکنی پولیس نے مقدمہ پہاڑی پورہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا اور یوں انصاف لٹکا ہی رہ گیا تھا۔